LIVE

میڈیا میں جتنا وقت وزیراعظم دے رہے ہیں آج تک کسی نے نہیں دیا،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
September 24, 2021
 

فواد چوہدری نے ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں جتنا وقت وزیراعظم دے رہے ہیں آج تک کسی نے نہیں دیا، —فوٹو:فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو میڈیا کی اہمیت کا بھرپور احساس ہے اور وہ لوگوں کی آراء کی قوت کو سمجھتے ہیں۔

فواد چوہدری نے ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں جتنا وقت وزیراعظم دے رہے ہیں آج تک کسی نے نہیں دیا، وہ لوگوں کی آراء کی قوت کو سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے،ہم نے 2018ءمیں ریفارمز کا آغاز کیا اور 2020ءمیں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ریاستی میڈیا کو پارٹی بیانیے کے لیے استعمال کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ایچ ڈی کیا جبکہ ریڈیو پاکستان کی ایپ اس وقت بہترین ایپ میں شامل ہوچکی ہے  اور ریڈیو پاکستان بہترین کام کررہا ہے۔