LIVE

بچوں پر کورونا ویکسین کے مضر اثرات سے متعلق ویڈیو پر این سی او سی کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک
October 18, 2021
 

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین سے متعلق زیرگردش ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ اسکول کے بچوں پرویکسین کے مضراثرات سے متعلق زیرگردش ویڈیو جعلی اور تین سال پرانی ہے۔

این سی او سی نے کہا ہےکہ کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔