LIVE

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ کی شاہ رخ خان پر تنقید

ویب ڈیسک
October 18, 2021
 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے نام لیے بغیر اداکار شاہ رخ خان پر تنقید کی ہے۔

منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے متعلق بیان دیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ ان ’بے زبان مسلمانوں’ کے لیے آواز اٹھائیں گے جو جیلوں میں بند ہیں ان کے لیے نہیں جن کے باپ طاقتور  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوپی کی جیلوں میں قیدیوں میں سے کم از کم 27 فیصد مسلمان ہیں،  ان کے لیے کون بولے گا؟