LIVE

بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلمانوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد

ویب ڈیسک
October 19, 2021
 

پیغام کے آخر میں مودی نے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی__فوٹو فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مسلمانوں کیلئے عید میلاد النبیﷺ پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر مودی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے مبارکباد کا پیغام جاری کیا اور لکھا کہ ہر طرف امن و خوشحالی ہو، مہربانی اور بھائی چارے کی خوبیاں ہمیشہ غالب رہیں۔

پیغام کے آخر میں انہوں نے عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔

اس سے قبل بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے بھی حضرت محمد ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ آج جشن میلاد النبیﷺ پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔