LIVE

ویڈیو: حارث رؤف کی سالگرہ پر پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کا مل کر ہلہ گلہ

ویب ڈیسک
November 08, 2021
 

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے میچ کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف کی سالگرہ منائی گئی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے شارجہ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور اس موقع پر اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔

حارث رؤف کی سالگرہ کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے گھل مل گئے اور خوب انجوائے کیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اسکاٹش کھلاڑیوں میں کیک تقسیم کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دی۔