Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کو جلدی ائیرپورٹ پہنچنے کا طریقہ بتادیا | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 08 نومبر ، 2021

فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کو جلدی ائیرپورٹ پہنچنے کا طریقہ بتادیا

صارفین بھی بڑی تعداد میں اپنے دلچسپ اور مضحکہ خیز تبصرے پیش کررہے ہیں__فوٹو فائل
 صارفین بھی بڑی تعداد میں اپنے دلچسپ اور مضحکہ خیز تبصرے پیش کررہے ہیں__فوٹو فائل 

گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ میں کیویز کی فتح کے بعد بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

ایونٹ سے باہر ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ائیرپورٹ جلد پہنچنے کا طریقہ بتایا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھارت کیلئے ایک بڑی خبر'۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر بھارت نمیبیا کیخلاف کھیلے جانیوالے آخری مقابلے میں 3 اوورز میں میچ ختم کردیتا ہے تو وہ ائیرپورٹ جلدی پہنچ سکتے ہیں۔

 فواد چوہدری کی اس ٹرولنگ کے بعد صارفین بھی بڑی تعداد میں اپنے دلچسپ اور مضحکہ خیز تبصرے پیش کررہی ہے جب کہ متعدد نے فواد چوہدری کے اس مشورے کو بھی ری ٹوئٹ کیا۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر 'بگ نیوز فار انڈیا' بھی ٹرینڈ کررہا ہے جس کے تحت شائقین کرکٹ بھارتی ٹیم کو ٹرول کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت آج سپر 12 مرحلے میں اپنا آخری میچ نمیبیا کیخلاف کھیلے گا جو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔

مزید خبریں :