LIVE

فضائی آلودگی کے باعث نئی دہلی میں اسکول ایک ہفتےکیلئے بندکردیےگئے

ویب ڈیسک
November 14, 2021
 

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جس کے باعث  اسکول ایک ہفتےکے لیے بند کر دیےگئے ہیں۔

 نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف شہروں کو بدترین فضائی آلودگی کا سامنا ہے، دہلی کے بعد ریاست ہریانہ میں بھی تمام اسکول بند کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

نئی دہلی میں17 نومبر تک تمام تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے اور سرکاری اور نجی دفاتر کے ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی تجوزی دے دی گئی ہے۔

پابندیوں کا اطلاق نئی دہلی کے چارقریبی اضلاع گروگرام،فرید آباد، سونی پت اور جھاجر میں بھی ہوگا۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہےکہ شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا امکان ہے لیکن اس کا فیصلہ متعلقہ ایجنسیوں اور وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ بھی دارالحکومت میں 2 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کرنےکی تجویز دے چکی ہے۔