دنیا
Time 21 دسمبر ، 2017

نئی دہلی میں دھند اور فضائی آلودگی کیخلاف 'اینٹی اسموگ گن' کا تجربہ

نئی دہلی حکومت نے دھند اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے 'اینٹی اسموگ گن' کا تجربہ کیا ہے۔

دہلی حکومت نے دھند کو ختم کرنے کے لئے آزمائشی طور پر اینٹی اسموگ گن کا تجربہ کیا ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ تجربے میں کامیابی کی صورت میں اسے شہر بھر میں کیا جائے گا۔

دہلی کے علاقے آنند بہار میں اینٹی اسموگ گن کے ذریعے فضا میں پانی کا اسپرے کیا گیا تاکہ فضا میں موجود آلودگی اور نمی کو کم کیا جاسکے۔

اس سے قبل اس قسم کا تجربہ چین نے کیا تھا تاہم اسے بہت کم کامیابی حاصل ہوئی جب کہ چینی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر طویل المدت وقت تک اینٹی اسموگ گن کا استعمال کیا جائے تو فضا میں موجود آلودگی کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اب دہلی حکومت نے فضا میں آلودگی اور دھند بڑھنے کے بعد آزمائشی بنیاد پر اینٹی اسموگ گن کا تجربہ کیا اور وزارت ماحولیات کا خیال ہے کہ اس سے فضا میں آلودگی کم کی جاسکتی ہے۔

بھارت کے وزیر ماحولیات عمران حسین کا کہنا ہے کہ 'اینٹی اسموگ گن' اپنی نوعیت کا انوکھا تجربہ ہے اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے اس قسم کے تجربات کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اینڈی اسموگ گن ایک پانی کے ٹینک اور ہائی ویلاسٹی فین پر مشتمل ہوتی ہے جس کی مدد سے پانی کو پھنوار کی صورت میں فضا میں پھینکا جاتا ہے اور پانی فضا میں آلودہ زرات کو ختم کر کے دھند کو ختم کرتا ہے۔ 

مزید خبریں :