پاکستان
Time 14 نومبر ، 2021

اسموگ سے نزلہ، زکام،کھانسی اور دیگر انفیکشنز بڑھنےکا خطرہ ہے، ماہرین

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ اسموگ سے نزلہ، زکام،کھانسی اور دیگر انفیکشنز بڑھ سکتے ہیں،  اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

لاہور سمیت پنجاب میں بڑھتی اسموگ ناصرف ماحول کو اثر انداز کر رہی ہے بلکہ صحت کو بھی بری طرح متاثر کرنے لگی ہے، طبی ماہرین کے مطابق اسموگ نزلہ،  زکام ،گلے کے انفیکشن سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ فضائی آلودگی دمہ،سانس اور دل کے مریضوں کے ساتھ بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ 

 ماہرین نے مشورہ دیا ہےکہ صبح سویرے اور شام کے وقت غیر ضروری کام سے باہر نہ نکلا جائے،گھر میں داخل ہوتے ہی ناک اور گلے کو اچھی طرح سے صاف کیا جائے ، آنکھوں میں الرجی کی صورت میں عرق گلاب استعمال کیا جائے اور ماسک کااستعمال یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :