LIVE

رواں سال اکتوبرکی ترسیلات زر میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 10فیصد سے زائد اضافہ

ویب ڈیسک
November 14, 2021
 

رواں سال اکتوبر میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 2 ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں جو پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں 10 اعشاریہ 2 فیصد زیادہ تھیں۔

 اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق  مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ترسیلاتِ زر 11  ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں جو پچھلے سال اسی عرصے سے 11 اعشاریہ 9 فیصد زیادہ ہیں ۔ 

4 ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب  70 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 2  ارب ڈالر بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  برطانیہ سے ڈیڑھ ارب ڈالر اور امریکا سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ۔