LIVE

راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا اسکول ٹیچر گرفتار

ویب ڈیسک
November 18, 2021
 

 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے/ فائل فوٹو

راولپنڈی: پولیس نے 7 سالہ  بچی سے زیادتی کرنے والے اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بچی سے زیادتی کا واقعہ تھانہ صدرواہ کی حدود میں پیش آیا جہاں اسکول ٹیچر نے 7 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق تحقیقات کرکے کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔