Time 18 نومبر ، 2021
پاکستان

قصور میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر بیوی، بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا

ستوکی گاؤں میں یاسین نامی شخص نے اپنی بیوی شمشاد، بیٹی سونیا ، رشتے دار وقاص اورالیاس کو قتل کردیا  —فوٹو: فائل
ستوکی گاؤں میں یاسین نامی شخص نے اپنی بیوی شمشاد، بیٹی سونیا ، رشتے دار وقاص اورالیاس کو قتل کردیا  —فوٹو: فائل 

قصور کے نواحی گاؤں ستوکی میں ایک شخص نے غیر ت کے نام پر بیوی ،بیٹی سمیت چار افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا جبکہ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کےمطابق ستوکی گاؤں میں یاسین نامی شخص نے اپنی بیوی شمشاد، بیٹی سونیا ، رشتے دار وقاص اورالیاس کو قتل کردیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ یاسین کی فائرنگ سے قاسم نامی شخص زخمی ہوگیا جبکہ واردات کےبعد ملزم فرار ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق یاسین کی بیوی بیٹی کا رشتہ وقاص سے کرنا چاہتی تھی ، یاسین اس رشتے کےخلاف تھا جبکہ ملزم نےبیوی اور بیٹی کو وقاص سے ملنے سے منع کر رکھا تھا۔ 

ڈی پی او صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ قتل کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں ،شواہد اکھٹے کر کے حقائق سامنے لائیں گے ۔

مزید خبریں :