Time 17 نومبر ، 2021
پاکستان

بیوی کو ذہنی اذیت پہنچانے کیلئے بچوں پر بیہمانہ تشدد کرنے والا سنگدل باپ گرفتار

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں کارروائی کے بعد اپنے ہی بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ابراہیم کی گھر میں اپنے 3 بچوں پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی۔

پولیس نے معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم نے پسند کی دوسری شادی کی تو پہلی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی، ملزم نے پہلی بیوی کو ذہنی اذیت دینے کے لیے اپنے ہی بچوں پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ بیٹی کو پنکھے سے الٹا لٹکا کر تشدد کرتا اور  2 معصوم بیٹوں کو بھی مارتا تھا جس کے بعد ویڈیو بنا کر پہلی بیوی کو بھجواتا تھا۔

مزید خبریں :