LIVE

’My Heart‘، بلاول کی بھانجے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

ویب ڈیسک
December 01, 2021
 

بلاول کی جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بھانجے کو گود میں لیے صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں— فوٹو: بلاول بھٹو انسٹاگرام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھانجے کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

بلاول کی جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بھانجے کو گود میں لیے صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بلاول نے تصویر کے کیپشن میں ’مائی ہارٹ‘ لکھا ہے۔


خیال رہے کہ بلاول کی بہن بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔

بعدازاں انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے 'میر 'جب کہ دادا کی نسبت سے 'حاکم' رکھا ہے یوں ان کا پورا نام میر حاکم محمود چوہدری بنتا ہے۔