پاکستان
Time 03 نومبر ، 2021

بختاور بھٹو نے بیٹے کی پہلی واضح تصویر شیئر کر دی

بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی__فوٹو فائل
بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی__فوٹو فائل

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور  بھٹو نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے  'میر حاکم محمود چوہدری' کی تصویر شیئر کی ہے جس پر بڑی تعداد میں صارفین نوزائیدہ کیلئے دعائی کلمات کہہ رہے ہیں۔

بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب حاکم ایک ہفتے کا تھا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمدگذشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔

بعدازاں انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے 'میر 'جب کہ دادا کی نسبت سے 'حاکم' رکھاہے۔


مزید خبریں :