LIVE

سشمیتا سین نے بالآخر خود سے کم عمر بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا

ویب ڈیسک
December 23, 2021
 

اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے بوئے فرینڈ روحمان شال سے بریک اپ کی تصدیق کردی۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈکی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے بوئے فرینڈ روحمان  شال سے بریک اپ کی تصدیق کردی۔

44 سالہ سشمیتا سین اور 29 سالہ روحمان کے درمیان بریک اپ کی خبریں پہلے سے ہی گردش میں تھیں تاہم اداکارہ نے آج انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے  اس کی تصدیق کردی۔

سشمیتا نے انسٹا گرام پر اپنی اور روحمان کی تصویر اپ لوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ' ہم  نے دوستی سے شروعات کی ،ہم  دوست ہی رہے ، رشتہ ختم ہو گیا ہے لیکن محبت باقی ہے'۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روحمان  سشمیتا کے گھر سے اپنے دوست کے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سشمیتا اور روحمان 2018 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔