کیا سشمیتا اور بوائے فرینڈ روحمان کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے مداح ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے بعد تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے کہ کیا ان کا بوائے فرینڈ روحمان شال سے بریک اپ ہو گیا ہے؟

اداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک کوٹیشن لکھی ہوئی تھی۔

سشمیتا سین کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'مسئلہ یہ ہے کہ عورت سوچتی ہے کہ وہ بدل جائے گا لیکن وہ نہیں بدلتا اور مرد ایک غلطی کرتا ہے، وہ یہ سوچتا ہے کہ عورت کبھی نہیں بدلے گی لیکن وہ بدل جاتی ہے'۔

اس پوسٹ کے بعد سشمیتا کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیے جانے لگے کہ کیا ان کا بریک اپ ہو گیا ہے؟

تاہم اداکارہ سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ روحمان شال کی جانب سے اس تمام تر سوالات کا جواب نہیں دیا گیا اور دونوں نے ہی خاموشی اختیار کی۔

اب گزشتہ روز سشمیتا سین کو روحمان شال کے ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد ان کے مداحوں کو اطمینان ہوا کہ جیسا وہ سمجھ رہے تھے ایسا نہیں تھا۔ 

مزید خبریں :