LIVE

نورا فتیحی نے شو کے دوران گرو رندھاوا کو بوسہ دے دیا

ویب ڈیسک
January 01, 2022
 

ماڈل گرل نورا فتیحی نے بھارت کے معروف ریپر گرو رندھاوا کے ساتھ شو میں شرکت کی— فوٹو:فائل 

کینیڈین نژاد بالی وڈ اداکارہ، رقاصہ اور ماڈل نورا فتیحی نے بھارتی ریپر گرو رندھاوا کو کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ میں سب کے سامنے بوسہ دے دیا۔

بھارتی ٹی وی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کا ایک کلپ شیئرکیا گیا ہے۔

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل گرل نورا فتیحی نے بھارت کے معروف ریپر گرو رندھاوا کے ساتھ شو میں شرکت کی۔

شو کے دوران کپل شرما نے گرو رندھاوا اور نورا سے متعدد سوال کیے۔

گرو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نورا کا کہنا تھاکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ میرے ساتھ نہیں ہے تو وہ ناچتا نہیں ہے۔

نورا نے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ باقی میوزک ویڈیوز میں گرو رندھاوا صرف ایک ہی چیز کرتا ہے۔

نورا کے جواب پر گرو تبصرہ کرتے ہیں  جس پر ماڈل گرل انہیں گال پر بوسہ دیتی ہیں۔ اس پر شو کے میزبان کپل شرما بھی چونک جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں نورا فتیحی اور گرو رندھاوا کے درمیان معاشقے کی بھی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نورا فتیحی میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔