نورا فتیحی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کینیڈین نژاد بالی وڈ اداکارہ ، رقاصہ اور ماڈل نورا فتیحی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

 انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا پیغام پوسٹ کرتے ہوئے نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور اب قرنطینہ میں ہیں۔

29 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وائرس نے مجھ پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں جس کے باعث  کچھ روز سے بستر پر ہوں، اس وقت میں ڈاکٹرکی نگرانی میں ہوں  اور صحت یاب ہورہی ہوں۔

نورا نے مداحوں سے اپیل کی ہےکہ وہ احتیاط کریں اور ماسک پہنیں،کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور ہرکسی پر مختلف طرح اثرانداز ہوسکتا ہے، مجھ پر اس کے سخت اثرات ہوئے ہیں، ایسا کسی کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے اس لیے احتیاط کریں کوئی بھی چیز آپ کی صحت سے بڑھ کر نہیں ہے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل  بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن،کریتی سینن سمیت متعدد اداکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں :