LIVE

انسان اور کتے کی دوستی کی ایک اوربہترین مثال سامنے آگئی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
January 11, 2022
 

 انسان اور کتے کے درمیان دوستی کا پرانا رشتہ ہے اور ان دونوں کی دوستی کے قصے اکثر  سننے اور دیکھنے میں آتے ہیں، ایک ایسی ہی دوستی کی مثال کے بارے میں ہم آج آپ کو  بتانے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبیا میں ایک بے گھر شخص کی اپنے کتوں کی سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے پوسٹ کیا اورکیپشن میں لکھاکہ' ویڈیو میں نظر آنے والا  بے گھر شخص جوز لوئس ہے، جو ہمیشہ اپنے کتوں کے ساتھ نظر آتا ہے'۔

ویڈیو میں جوزکو  اپنے  2 کتوں کے ساتھ سیڑھیوں پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے سالگرہ کی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اس دوران جوز سالگرہ کا ایک چھوٹا کیک اور دو موم بتیاں نکال کر جلاتا ہے اور 'ہیپی برتھ ڈے' بولتے ہوئے کیک کاٹ کر دونوں کتوں کو دیتا ہے اورخود بھی کھاتا ہے۔

ویڈیو میں بظاہر دیکھا جاسکتا ہے کہ جوزکے آنکھوں میں آنسو بھی آگئے تھے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 5 لاکھ 65 ہزارسے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔