LIVE

بپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

ویب ڈیسک
January 14, 2022
 

رپورٹ کے مطابق موسم میں غیر متوقع تبدیلی جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے کا سبب بنی— فوٹو: فائل

آنجہانی بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق موسم میں غیر متوقع  تبدیلی جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے کا سبب بنی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بادلوں کی غیر متوقع  آمد سے  پائلٹ کا ہیلی کاپٹر کے کنٹرول سے دھیان ہٹا، جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ کسی تکنیکی خرابی یا غفلت کا نتیجہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گذشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل پبن راوت سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔