LIVE

سندھ میں اسپتالوں پر پہلے جیسا دباؤ نہیں،لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا، سعید غنی

ویب ڈیسک
January 22, 2022
 

صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی کا کہنا ہےکہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گيا، جس طرح سے پہلے اسپتالوں پر دباؤ تھا اب ایسا نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ویکسین لگائی ہے اور سندھ حکومت نے بھی اسپتالوں کو اپڈیٹ کیا ہے۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، این سی او سی کے احکامات پر تمام صوبوں کو عمل پیرا ہونا پڑتا ہے۔