22 جنوری ، 2022
پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد انتقال کر گئے اور 6540 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58902 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6540 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 12 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29077 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1119 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 598 ہو گئی ہے۔