پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر کتنی لاگت آتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں


میڈیکل امپورٹ مافیا نےکورونا پی سی آرکٹس اور سامان کی درآمد پر اربوں کمائے: ماہرین/ فائل فوٹو
میڈیکل امپورٹ مافیا نےکورونا پی سی آرکٹس اور سامان کی درآمد پر اربوں کمائے: ماہرین/ فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر آنے والی لاگت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پیتھالوجسٹ ڈاکٹرذیشان انصاری کے مطابق چائنیزکٹ کےساتھ کوروناکا پی سی آرٹیسٹ 1200 سے 1300 میں ہوجاتا ہے، ترکی اوریورپین کٹس کے ساتھ کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر 2 ہزار تک لاگت آتی ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ فلاحی ادارہ الخدمت کوروناکا پی سی آرٹیسٹ 3000 میں کررہاہے اور بچت بھی ہورہی ہے جب کہ نجی ادارے کورونا کا ٹیسٹ 4 ہزار سے 7 ہزار روپے تک میں کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ذیشان انصاری کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا سارا سامان باہر سے آتا ہے، میڈیکل امپورٹ مافیا نےکورونا پی سی آرکٹس  اور سامان کی درآمد پر اربوں کمائے، پاکستان میں کورونا پی سی آر کٹس مقامی طور پر تیار ہونی چاہیے، صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن اور این سی او سی کو اس پر کردار ادا کرنا چاہیے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کی استعداد بڑھا کرپرائیوٹ اداروں کی قیمتیں بھی کم کی جاسکتی ہیں ،بھارت میں پی سی آر ٹیسٹ کٹس اور دیگر سامان مقامی طور پر تیار ہوتا ہے۔


مزید خبریں :