LIVE

ثناء جاوید کے رویے پر فیصل قریشی کی بیٹی بھی پھٹ پڑیں

ویب ڈیسک
March 14, 2022
 

معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی ہانش قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید ان دنوں میک اپ آرٹسٹ سمیت مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے لگائے جانے والے بدتمیزی کے الزامات کی زد میں ہیں۔

اس حوالے سے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی ہانش قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی بدسلوکی کے باعث کیرئیر متاثر ہونے کا  انکشاف کیا ہے۔

اسکرین گریب

ہانش قریشی نے میک اپ آرٹسٹ واجد خان کی ثناء کے رویے سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا اور لکھا کہ واجد خان معذرت خواہ ہوں لیکن یہ صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہواکہ آپ کو اس خاتون کے باعث پراجیکٹ سے نکالاگیا ہو۔

ہانش قریشی نے مزید لکھا کہ یہ میرے کیرئیر کا آغاز تھا اور اختتام بھی۔

خیال رہے کہ واجد خان نے ثناء جاوید کے حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ  اداکارہ کے برے رویے کے باعث ملا ہوا پراجیکٹ چھن گیا۔