ثناء کی ’کانپیں ٹانگنے‘ کا وقت آگیا: اداکارہ ربیعہ کلثوم بھی بول پڑیں

انسٹاگرام اسٹوری پر واجد خان کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ربیعہ کلثوم نے ثناء جاوید کے لیے معنی خیز جملہ لکھا/ فائل فوٹو
انسٹاگرام اسٹوری پر واجد خان کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ربیعہ کلثوم نے ثناء جاوید کے لیے معنی خیز جملہ لکھا/ فائل فوٹو

اداکارہ ربیعہ کلثوم نے ثناء جاوید کے رویے سے متعلق سامنے آنے والی باتوں پراپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر واجد خان کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ربیعہ کلثوم نے ثناء جاوید کے لیے معنی خیز جملہ لکھا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انڈسٹری کے بدتمیز لوگوں کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ان لوگوں کے درمیان اتحاد پسند آیا۔

انہوں  نے ساتھ ہی ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بلاول کے جملے کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ثناء کی ’کانپیں ٹانگنے‘ کا وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید ان دنوں میک اپ آرٹسٹس کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی زد میں ہیں۔

ماڈل گرم منال سلیم ، اکرام گوہر کے بعد آرٹسٹ واجد خان نے اداکارہ کے رویے پر بات کی ہے۔

مزید خبریں :