ثناء جاوید جیسی بدتمیز اور غیر پیشہ ور خاتون نہیں دیکھی: واجد خان

واجد خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بات کی /فوٹوفائل
واجد خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بات کی /فوٹوفائل

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید ان دنوں میک اپ آرٹسٹس کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی زد میں ہیں۔

آئے روز ثناء جاوید سے متعلق نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ایسا ہی ایک دعویٰ اب پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ واجد خان کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے اداکارہ کے برے رویے کے باعث ملا ہوا پراجیکٹ چھن جانے کا انکشاف کیا ہے۔

واجد خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بات کی۔

انھوں نے لکھا کہ میں عام طور پر ایسے مسائل سے دور رہتا ہوں کیوں کہ میں اپنے اسٹارز کی طرح کسی کو نیچا نہیں دکھانا چاہتا لیکن ثناء جاوید کے بارے میں سُن کر حیرانگی نہیں ہوئی کیونکہ یہ ان کے ساتھ کام کرنے والے ہر فرد کے لیے بار بار کا مسئلہ رہا ہے۔

واجد خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میری برانڈ کو ایک پراجیکٹ کے لیے بطور میک اپ آرٹسٹ سائن کیا گیا اور جب میں ان کا میک اپ کر رہا تھا میں نے انہیں اسکرین پر بہترین نظر آنے کے لیے کچھ مشورے دیے۔

میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ میں نے ان ہی آئیدیاز کے ساتھ پاکستان، امریکا اور بھارت میں بڑی اسکرین کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔

واجد خان اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ اس کے بعد ثناء جاوید پروڈیوسر کے پاس گئیں اور انھیں کہا کہ واجد تو میری برائیاں کر رہا ہے اور میں ان کے ساتھ کام کرنے میں مطمئن نہیں ہوں  جس کے بعد مجھے اس منصوبے سے پیچھے ہٹنے کو کہا گیا کیونکہ ثناء جاوید نے پروڈیوسر کو ایسا کرنے پر مجبور کیا۔‘

واجد خان نے لکھا کہ میں نے  آئیفا اور مس یونیورس جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا لیکن مجھے ثناء جاوید جیسی بدتمیز اور غیر پیشہ ور خاتون نہیں ملیں۔

میک اپ آرٹسٹ نے ثناء کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کو دوسروں کے ساتھ کھیل کھیلنے کے بجائے اپنی اداکاری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اگر ثناء جاوید ساتھی فنکاروں کی عزت کرنا نہیں جانتی تو انڈسٹری کو بھی ایسے فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیے جو پراجیکٹ کو بدنام کرتے ہیں۔

مزید خبریں :