LIVE

بھارت:کلاس میں حجاب پہننے پر 24 مسلم طالبات کو معطل کر دیا گیا

ویب ڈیسک
June 07, 2022
 

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری کالج میں24 مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے معطل کردیا گیا۔—فوٹو: فائل

 بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری کالج  کی جانب سے 24 مسلم طالبات کو  کلاس میں حجاب پہننے کی وجہ سے  معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے ضلع  کناڈا میں ایک سرکاری کالج  نے زیر تعلیم کم از کم 24 مسلم طالبات کو منگل کو کلاس  کے اندر حجاب پہننے کی وجہ سے 7 دنوں کے لیے معطل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈگری کالج کے حکام نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب طالبات نے حجاب اتارے بغیر کلاس میں جانے سے انکار کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق حجاب سے متعلق تازہ ترین واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کرناٹک حکومت نے اسکولوں اورکالجوں کے لیے ہدایات جاری کی تھیں کہ طالبات کو  کلاس رومز میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں گزشتہ ایک سال سے مسلم طالبات کے حجاب کا تنازعہ  چل رہا ہے، رواں سال مارچ میں کرناٹک ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی برقرار رکھنےکا فیصلہ سنایا تھا۔