LIVE

گوگل کروم میں ایک اہم فیچر کا اضافہ

ویب ڈیسک
June 10, 2022
 

گوگل کا ویب براؤزر کروم اب خودکار طور پر ویب سائٹس کے نوٹیفکیشنز ڈس ایبل کرسکے گا۔

ویب براؤزر کی جانب سے یہ فیصلہ صارف کی براؤزنگ ہسٹری کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ کروم کے نئے ورژن میں مشین لرننگ ماڈل کو شامل کیا جارہا ہے جو کسی صارف کی براؤزنگ ترجیحات کی پیشگوئی کرے گا۔

بلاگ کے مطابق ماڈل کی پیشگوئیوں کی بنیاد پر سسٹم نوٹیفکیشنز کو خودکار طور پر آن یا آف کرسکے گا۔

یہ اضافہ گوگل کی جانب سے ویب براؤزنگ کے استعمال کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی بہتر بنانا چاہتی ہے۔

گوگل کروم کی جانب سے کسی سائٹ کے نوٹیفکیشن بند کیے جانے پر صارف خود اسے دوبارہ بحال کرسکتا ہے۔

اسی طرح گوگل کی جانب سے سرچ بٹن کو خودکار طور پر مائیکرو فون آئیکون میں بھی بدلا جارہا ہے تاکہ اگر صارف کسی کام میں مصروف ہو تو اسے فون اٹھا کر ٹائپ نہ کرنا پڑے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین اپنی پسند کے مطابق تبدیل کرسکیں گے۔