LIVE

امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل سے گرگئے

ویب ڈیسک
June 18, 2022
 

سائیکل سے گرنے کے فوراً بعد ہی امریکی صدر کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں— فوٹو: اسکرین گریب

امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل سے گرگئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائیکل سے گرنے کے فوراً بعد ہی امریکی صدر کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر افراد کے ساتھ سائیکلنگ کر رہے تھے۔ امریکی صدر ان دنوں چھٹیاں گزارنے کیلئے ریاست ڈیلاویئر میں موجود ہیں۔