LIVE

شرجیل میمن نے مصطفیٰ کمال کو کراچی کی تباہی کا ذمے دار ٹھہرادیا

کامران رضی
July 13, 2022
 

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بعض علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا/ فائل فوٹو

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی کی تباہی کا ذمے دار سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کو ٹھہرادیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بعض علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

اس  موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ 2 دن کے دوران کراچی میں 400 ملی میٹر بارش ہوئی،  سندھ حکومت نے شہر کی95 فیصد سڑکوں اور علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے نیچرل ڈرین اور پمپنگ سے پانی نکال دیا ہے، بلدیاتی عملہ اور مشینری موجود رہی، چھٹی کی باتیں محض الزام ہے۔

شرجیل میمن  نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت شہر کے 95 فیصد علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے  تاہم ٹاور، کھارادر، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف مقامات سمیت کراچی کے بعض علاقے اب بھی زیر آب ہیں جن کی نکاسی کے لیے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔