LIVE

کراچی میں پھر لوڈشیڈنگ کا عذاب، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

شہر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ یا شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی: ترجمان کے الیکٹرک__فوٹو فائل

کراچی کےمختلف علاقوں میں پھر گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں رات کو بھی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح بچوں نے اسکول جانا ہوتا ہے اور ہم نے دفتر جانا ہوتا ہے لیکن رات کو کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے، شہر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ یا شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔