LIVE

امریکا: گھر میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

مرنے والے بچوں کی عمر 5 سے 7 سال ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی: انتظامیہ۔فوٹو اے پی

امریکا کی شمال مشرقی ریاست پنسلوینیا کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 7 فراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گھر  میں موجود ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق  ایک ہی خاندان سے ہے اور  متوفی بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کو واقعے کی اطلاع متاثرہ فیملی کے پڑوسی نے دی جس پر عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔