LIVE

پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ارشد ندیم کی کامیابی پر خوش

فیضان لاکھانی
August 08, 2022
 

فوٹو: عمران منور جیو نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  بھی کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی پر خوش ہے۔

بی سی بی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ'شاباش ارشد ندیم، ہمیں آپ کے ریکارڈ تھرو اور گولڈ میڈل پر فخر ہے'۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔

اس سال اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر اور جیکب ویڈلیک 90.88 میٹر کی تھرو کر چکے ہے۔

ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے جبکہ دوسرے ایشین بن گئے ہیں، تائیوان کے چاؤ سن چینگ نے 2017 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔