کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنیوالے جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے

فوٹو:ٹوئٹر
فوٹو:ٹوئٹر

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ  تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔

اس سال اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر اور جیکب ویڈلیک 90.88 میٹر کی تھرو کر چکے ہے۔

 ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے جبکہ دوسرے ایشین بن گئے ہیں، تائیوان کے چاؤ سن چینگ  نے 2017 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔

مزید خبریں :