Time 08 اگست ، 2022
کھیل

کامن ویلتھ گیمز 2022 : پاکستان کی گزشتہ 52 سال میں بہترین کارکردگی

فوٹو:کامن ویلتھ گیمز
فوٹو:کامن ویلتھ گیمز

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 8 میڈلز حاصل کیے ، یہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی 1970 کے بعد سب سے بہترین پر فارمنس ہے۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کے 68 ایتھلیٹس نے 12 مختلف کھیلوں میں شرکت کی ۔پاکستان نے مجموعی طور پر 8 میڈلز جیتے جس میں نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ اور ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا۔

ریسلرز شریف طاہر، انعام بٹ اور زمان انور نے سلور میڈلز حاصل کیے  جبکہ جوڈوکا  شاہ حسین شاہ کے علاوہ ریسلرز عنایت اللہ اور علی اسد نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔یہ کامن ویلتھ گیمز میں 1970 کے بعد پاکستان کی بہترین کارکردگی ہے۔

 پاکستان نے 1970 میں چار گولڈ میڈلز سمیت 10 میڈلز حاصل کیے تھے ۔

مانچسٹر میں 2002 میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 8 میڈلز جیتے مگر اس میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل تھا جب کہ 2010 میں دلی میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل سمیت 5 کامن ویلتھ گیمز میڈل جیتے تھے ۔

یوں 2022 میں ہونیوالے مقابلوں میں پاکستان کی کارکردگی 52 سال میں بہترین کارکردگی ہے۔

مزید خبریں :