LIVE

جاپانی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

وزیراعظم نے جاپانی سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے— فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے جاپانی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جاپانی سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جاپان،  پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے، پاکستان مختلف شعبوں میں جاپان کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔