LIVE

شمالی وزیرستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ویب ڈیسک
August 13, 2022
 

فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ میر علی میں پیش آیا جس میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز  نے علاقےکا گھیراؤ کرلیا ہے اور واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔