Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی— فوٹو: فائل
پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی— فوٹو: فائل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرکے سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔

سوات میں امن وامان کی صورتحال پر داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس نے چیک پوسٹس قائم کردیے ہیں اور سوات کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

سوات میں طالبان کی آمد کے بعد ضلع بھر میں پولیس نے پیٹرولنگ شروع کردی ہے۔ داخلی اور  خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر چیک پوسٹس قائم کردیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :