LIVE

کراچی ائیر پورٹ پر موسلا دھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن معطل

طارق ابوالحسن
September 12, 2022
 

 تیز بارش کے بعد حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے: ذرائع سول ایوی ایشن۔ فوٹو فائل 

کراچی میں ملیر اور ائیرپورٹ پر ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد فلائٹ آپریشن روک دیا گیا۔

کراچی میں طوفانی بارش کے باعث نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔

نجی ائیر لائن کے پائلٹ نے کئی بار کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن شدید بارش کے باعث جہاز کو لینڈ کرانے میں ناکام رہا۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پرواز کے کپتان کو جہاز کا رخ ملتان ائیرپورٹ موڑنے کی ہدایت کر دی۔

بعد ازاں کراچی ائیرپورٹ پر موسلادھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تیز بارش کے بعد حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔