12 ستمبر ، 2022
کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
گلشن حدید اور ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ لانڈھی، قائد آباد، ملیر اور گلشن اقبال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلسہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ شارع فیصل، ائیر پورٹ، ملیر ہالٹ، رفاہ عام، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بارش تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لیاقت آباد، کورنگی اور قیوم آباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی شہر میں ہونے والی اچانک بارش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، زیب النسا اسٹریٹ بارش کے پانی سے بھر گئی جبکہ سندھ اسمبلی، سندھ ہائیکورٹ روڈ، اکبر روڈ، شاہین کمپلیکس، آرٹس کونسل اور ایم اے جناح روڈ پر بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے اور مختلف مقامات پر شدید ٹریفک جام ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل آندھی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔