LIVE

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تشدد: پنجاب حکومت کا جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ

ذیشان بخش
September 12, 2022
 

 پولیس افسران جوڈیشل انکوائری میں بتادیں انہیں کس نےتشدد کا حکم دیا: وزیرداخلہ پنجاب— فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں تشدد کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دیں گے، ہم نہیں چاہتے کسی پولیس والےکےساتھ زیادتی ہو۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس افسران جوڈیشل انکوائری میں بتادیں انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ 25 مئی 2022 کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے جس کے باعث لاہور میدان جنگ بن گیا تھا، اسی دوران متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔