LIVE

ویڈیو: نسیم شاہ سر پر گیند لگنے سے بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک
September 25, 2022
 

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سر  پر گیند لگنے سے بال بال بچ گئے جس کی ویڈیو  بھی سوشل میڈیا پر  وائرل ہے۔

ویڈیو پریکٹس سیشن کے دوران کی ہے جس میں نیٹ پریکٹس کے دوران نسیم شاہ کو قومی کھلاڑی بیٹر کو گیند کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی نسیم شاہ گیند کرواتے ہیں تو بیٹر کے سیدھے شاٹ سے گیند  تیزی سے نسیم کی طرف آتی ہے جس پر نسیم انتہائی پھرتی سے پیچھے کی طرف ہوکر خود کو بال لگنے سے بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

نسیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین بھی فاسٹ بولر کے گیند  لگنے  سے بچنے پر شکر  اداکر رہے ہیں۔