LIVE

پہلے آئیے پہلے پائیے، ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع

ویب ڈیسک
September 30, 2022
 

پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن سے بھرپور فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع ہو جائے گی۔

 فلم کے ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے، جیو فلمز کے اشتراک بننے والی یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے تخلیق کی گئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے قبل ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے۔

فلم میں اداکار فواد خان نے ’مولا جٹ‘ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ ماہرہ نے ’مکو جٹی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں حمائمہ ملک بھی ’ دارو  ‘کے کردار میں نظر آئیں گی۔