”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا

”جیو فلمز“ کے اشتراک سے بنی فلم 13 اکتوبر کو ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی. فوٹو فائل
 ”جیو فلمز“ کے اشتراک سے بنی فلم 13 اکتوبر کو ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی. فوٹو فائل

ایکشن سے بھر پور فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر  آج ریلیز کیا جائے گا ۔

ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی ایکشن سے بھر پورفلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر آج دوپہر دو بجے ریلیز کیا جائے گا۔ 

فلم نے ریلیز سے قبل ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے، پاکستان کی مہنگی ترین فلم لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے تخلیق کی گئی ہے۔

”جیو فلمز“ کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :