LIVE

بھارت کے سرکاری اسپتال کے بستر پر کتوں کے سونے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
December 06, 2022
 

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے سرکاری اسپتال کے بستروں پر آوارہ کتوں نے ڈیرے جمالیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو مدھیا پردیش کے شہر جبل پور کے سرکاری اسپتال کی ہے جسے مقامی شخص سدھار جین نے فلمایا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جبل پور کے چیف میڈیکل آفیسر نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ معاملہ سنگین ہے جس کے لیے اسپتال کا اسٹاف اور ڈیوٹی پر مامور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔