LIVE

ویڈیو: سرفراز کی سنچری پر ڈریسنگ روم کے مناظر

ویب ڈیسک
January 07, 2023
 

سرفراز احمد کی سنچری کو لے کر جہاں شائقین کرکٹ بے تاب تھے وہیں ڈریسنگ روم میں بیٹھے ساتھی کرکٹر بھی ان کی سنچری کا انتظار کررہے تھے/ اسکرین گریب

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کل اپنے کیرئیر کی یادگار سنچری اسکور کی۔

ہوم گراؤنڈ پر سرفراز احمد کی پہلی اور کیرئیر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری تھی جسے کرکٹر نے کیرئیر کی یادگار سنچری قراردیا۔

سرفراز احمد کی سنچری کو لے کر جہاں شائقین کرکٹ بے تاب تھے وہیں ڈریسنگ روم میں بیٹھے ساتھی کرکٹرز بھی ان کی سنچری کا انتظار کررہے تھے۔

98 کے مجموعے پر جیسے ہی سرفراز احمد 2 رنز لینے کے لیے بھاگے تو ڈریسنگ روم میں بیٹھے امام الحق، حسن علی اور دیگر کرکٹرز خوشی سے اچھل پڑے اور تالیاں بجاکر داد دیں۔

ڈریسنگ روم میں بیٹھے کرکٹرز نے خوشی سے باہر آکر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر سرفراز کو داد دی۔