LIVE

کیا اب الیکشن کمیشن کو بھی حساس ادارہ گنا جائے گا؟ مصطفیٰ نواز

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

ایسے اقدامات سے الیکشن کمیشن کی رہی سہی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا: سابق سینیٹر— فوٹو:فائل

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر  نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنی ٹوئٹ میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن اتنا چھوئی موئی ہے  سیاستدانوں کے بیانات پر پرچے کراتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے الیکشن کمیشن کی رہی سہی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جب خود توہین الیکشن کمیشن کے اختیارات ہیں تو پولیس کے ذریعے گرفتاری کیوں؟ کیا اب الیکشن کمیشن کو بھی حساس ادارہ گنا جائے گا؟