LIVE

درہ آدم خیل میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
May 15, 2023
 

پولیٹیکل تحصیل دار کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل میں کوئلے کی کان کی حد بندی کا تنازع ہے— فوٹو: فائل

کوہاٹ: درہ آدم خیل میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیٹیکل تحصیل دار کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں دونوں قبائل کے لوگ شامل ہیں۔

پولیٹیکل تحصیل دار کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل میں کوئلے کی کان کی حد بندی کا تنازع ہے۔

پولیٹیکل تحصیل دار کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔