LIVE

نصیر الدین شاہ نے پاکستان میں سندھی زبان سےمتعلق بیان پر غلطی کااعتراف کرلیا

ویب ڈیسک
June 07, 2023
 

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق اپنے بیان پر غلطی کااعتراف کرلیا.

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سندھی زبان نہ بولے جانے سے متعلق میرا بیان غلط تھا۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نےکہا تھا کہ سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔ نصیرالدین شاہ کے بیان پران کوسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

علاوہ ازیں نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ مراٹھی اور فارسی کےدرمیان تعلق کےبیان کو بھی غلط سمجھا گیا، میں نےکہا تھا بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی زبان کے ہیں، میری نیت مراٹھی زبان کو  نیچادکھانا نہیں تھی ،میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا۔

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔